Sugar Bags

شوگر ملز مالکان نے چینی کی برآمد کیلئے نگراں وزیر تجارت سے مدد مانگ لی

شوگر ملز مالکان نے چینی کی برآمد کیلئے نگراں وزیر تجارت سے مدد مانگ لی، جلد ملاقات کیلئے وقت دینے کی درخواست کردی۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے نگراں وزیر تجارت کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیر تجارت اضافی چینی کی برآمد کا معاملہ وفاقی حکومت سے اٹھائیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شوگر انڈسٹری سے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس سال جنوری میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی تھی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اضافی چینی کی برآمد سے 40 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں کہا کہ شوگر ملز کے پاس31 اکتوبر 2023 تک11 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کا ذخیرہ تھا، چینی کا اضافی اسٹاک 2 ماہ سے زائد عرصے تک چلے گا۔