جسٹس (ر) ارشد حسین نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور: جسٹس (ر) ارشد حسین نے نگراں خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے صوبائی نگراں وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان صوبے کے نئے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے وزیراعلی آفس میں مشاورت ہوئی تھی جس میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

محمودخان اوراکرم درانی کی ملاقات میں جسٹس(ر) ارشد حسین کے نام پر بطورنگران وزیراعلی اتفاق کیا گیا۔ اتفاق رائے کے نتیجے میں نگران وزیر اعلی کی سمری گورنر کو بھیجی گئی۔ گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے سمری پردستخط کیے تھے۔

جسٹس(ر) ارشد حسین تحلیل شدہ کابینہ میں وزیرقانون تھے۔ نئی نگران کابینہ اعظم خان دورکے ارکان پرہی مشتمل ہوگی۔ سید ارشدحسین شاہ کی کابینہ میں پرانے وزرا کے علاوہ مشیراورمعاون خصوصی بھی وہی ہونگے۔

واضح رہے کہ ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین گلگت بلتستان کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔