Park Army

چترال میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ضلع چترال کے علاقے ارسون میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔