آئیسکو کا صارفین کیلئے بجلی کے بلز کی اقساط کرنے کا اعلان

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بل اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان آئیسکو راجہ عاصم کے مطابق سی ای او امجد خان کی ہدایت پر صارفین کی مشکلات کو حل کریں گےِ، صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخوں میں بھی توسیع کی جارہی ہے۔

راجہ عاصم نے بتایا کہ صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اضافی بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایس ڈی او ریونیو ایکسین کے دفاتر یا کسٹمر سروسز سینٹرز سے بلوں کی اقساط اور مقررہ تاریخ میں توسیع کروائی جا سکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آئیسکو بجلی خرید کر معزز صارفین کو فروخت کرتی ، ٹیکسز اور ٹیرف میں اضافے سے متعلق اس میں آئیسکو کا کوئی کردار نہیں، آئیسکو بجلی خرید کر آگے فراہم کر دیتی ہے، آئیسکو کو فی یونٹ تقریباً سوا دو روپے منافع ملتا ہے۔

ترجمان راجہ عاصم نے اپیل کی کہ بجلی صارفین کسی سرکاری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچائیں، آئیسکو اپنے صارفین کے حقوق کا تحفظ کریگی ہم سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہیں۔