پی پی کا سی ای سی اجلاس، اعتزاز نے 90 روز میں انتخابات سے متعلق قانونی دلائل دیے

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں ارکان نے سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ ارکان نے ملک میں عام انتخابات سے متعلق تجاویز پیش کیں اور کہاکہ پیپلزپارٹی انتخابات 90 روز میں کرانے کا مؤقف اختیار کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن نے انتخابات 90 روز میں کرانے سے متعلق قانونی دلائل بھی سامنےرکھے۔

پی پی پی نے لطیف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کی بھی بنیادی رکنیت معطل کردی

ذرائع مخدوم احمد محمود نے عوامی رابطہ مہم اور پنجاب میں سیلاب متاثرہ عوام کی دادرسی کےلیے دوروں کی تجویز دی۔

ترجمان کے مطابق سی ای سی ارکان نے آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا۔