نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ پر شریف خاندان کا اتفاق

قائد مسلم لیگ ن نواشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کیلئے دی گئی تاریخ تبدیل کردی گئی، شریف خاندان نے وطن واپسی کیلئے نئی تاریخ پراتفاق کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے شریف فیملی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کو ستمبر میں وطن واپس نہیں آنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے اجلاس میں شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نوازشریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط تک پاکستان پہنچیں جس کے بعد خاندان نے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کر لیا ہے۔