پاکستانی طالب علم نے امریکا میں اینیمیشن کا عالمی مقابلہ جیت لیا

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے امریکا میں اینیمیشن کا عالمی مقابلہ جیت لیا.

طالب علم کامران نے ایم ایس آئی کریئیٹر ایوارڈ کی اینیمیشن کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد کامران نے کہا کہ اینیمیشن کا عالمی مقابلہ پبلک ووٹوں سے جیتا، میری اینیمیشن دنیا بھر میں پسند کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے میٹرک کے امتحانات میں 968 نمبر حاصل کیے ہیں۔