الیکشن کمیشن اجلاس، انتخابی نتائج مرتب کرنے کیلئے نیا نظام وضع

اسلام آباد : انتخابی نتائج مرتب کرنے کیلئے نیانظام وضع ‘رزلٹ کمپلیشن سسٹم نصب کیا جائے گا ۔

منگل کو الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کو رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔

الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ اس سسٹم کے تحت پریذائیڈنگ آفیسر کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس موبائل ایپ کے ذریعے فوری رزلٹ کی ترسیل ممکن ہوگی ۔

مزید ریٹرننگ آفیسر بھی اس سسٹم کے تحت فوری اور ووٹوں کے درست اعدادوشمار کے ساتھ غیر حتمی رزلٹ مرتب کر سکے گا۔

اس سسٹم پر باقاعدہ موک مشق کرائی گئی اور سسٹم کے تمام مراحل کو چیک کیا گیا ۔