بٹگرام چیئرلفٹ حادثہ: ایک بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یو سی بٹنگی پاشتو میں چیئرلفٹ پھنسنے کے حادثے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس کے دوران دو بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یوسی بٹنگی پاشتو میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنےسے لفٹ دو پہاڑوں کے بیچ صبح 6 بجے سے پھنسی ہوئی ہے جس میں اسکول جانیوالے 6 بچے اور 2 اساتذہ پھنس گئے ہیں۔

ان 8 افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن میں ایس ایس جی کی سلنگ ٹیم، پاکستان آرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹر شریک ہیں، علاقے میں تیز ہوا کی وجہ سے آپریشن کافی مشکل ہوگیا، گزرتے وقت کے ساتھ روشنی کا کم ہونا مشکلات بڑھاسکتاہے۔