پاک آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ آپریشن میں ماہر ٹیم بھی آپریشن کا حصہ

پاک آرمی کا دوسرا ہیلی کاپٹر بھی چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن کیلئے بٹگرام پہنچ گیا۔ پاک آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ آپریشن میں ماہر ٹیم بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ریسکیو آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گہری کھائی پار کرنے والی چیئر لفٹ رسی ٹوٹنے سے صبح سات بجے سے پھنسی ہوئی ہے۔

سیکڑوں فٹ بلندی پر پھنسی چیئرلفٹ میں چھ لڑکوں سمیت آٹھ افراد موجود ہیں، بچے اسکول جانے کے لیے لفٹ میں سوار ہوئے تھے۔