کراچی: عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا، وہ شام پانچ بجے تک پریس کانفرنس کریں گے جس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔
رہائی کا یہ حکم نامہ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے جاری کیا ہے جس میں عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ عمران اسماعیل شامل پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے جس میں تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

