صحافی سمیع ابراہیم اسلام آباد سے لاپتہ

اسلام آباد: صحافی سمیع ابراہیم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق صحافی سمیع ابراہیم کی تلاش کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

وفاقی پولیس نے واضح کیا کہ ابھی کوئی نتیجہ اخذ کرنا یا قیاس آرائی کرنا قبل از وقت ہوگا۔