پشاور : خیبرپختونخوا اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں 9مئی کے جلاو گیرائو میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سزا دینے کا فیصلہ اور حکومت نے اسمبلی چوک پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی۔
اپیکس کمیٹی میں بتایا گیا کہ 9مئی کے جلاو گیراوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوچکی ہے۔
اجلاس میں اینٹی رائٹ اسکواڈ کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اپیکس کمیٹی میں ریڈ زونزکی سکیورٹی کے لیے جدید آلات سے لیس پولیس کا خصوصی دستہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ناخوشگوارواقعات کے تدارک کے لیے ڈویڑن سطح پرجوائنٹ کنٹرول رومز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ کو ہر صورت قائم رکھے گی۔

