حکومت نے حج اخراجات میں 55 ہزار روپے کمی کردی

حکومت نے حج اخراجات میں 55 ہزار روپے کمی کردی، اوروزرات مذہبی امور نے عازمین حج کو 55 ہزار روپے واپس کر دیئے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رقم عازمین حج کے اکاؤنٹس میں واپس بھیج دی گئی ہے، عازمین حج کو قربانی خودکرنا ہوگی ۔

وزرات مذہبی امور نے حج اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کئے تھے، 55 ہزار روپےواپسی کے بعد اب حج 11 لاکھ 20 ہزار کا ہوگیا ہے۔