سڑک پر خطرناک حادثہ، اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار نے نوجوان کی جان بچالی

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حاظم بھنگوار نے کار حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان کی جان بچالی۔

شاہراہ شاہجہاں ایونیو پر تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل دیا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حاظم بھنگوار نے متاثرہ نوجوان کو اپنی گاڑی میں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب اس متاثرہ نوجوان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ واقعہ ڈپٹی کمشنر آفس ضلع وسطی کے سامنے پیش آیا تھا۔