جناح ہاؤس حملہ؛ پاکستانی یہ کام نہیں کرسکتا یہ دہشتگرد و ملک دشمن کا کام ہے، وزیراعظم

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی جناح ہاؤس کو نہیں جلاسکتا، یہ دہشت گرد اور پاکستان دشمن کا کام ہے۔

شہباز شریف نے کوئٹہ میں کھیلوں کے قومی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ملک کی تاریخ کا دلخراش واقعہ پیش آیا، جیسے دشمن نے زیارت میں قائد کے گھر پر حملہ کرکے تباہ کیا، اسی طرح لاہور میں بھی جناح ہاؤس کو جلایا گیا، کوئی پاکستانی یہ کام نہیں کرسکتا اور ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ دہشت گرد اور پاکستان دشمن کا کام ہے۔