زمان پارک میں مقیم کم عمر کارکنوں کو ان کے شہر واپس بھجوا دیا گیا

لاہور پولیس نے زمان پارک میں مقیم کم عمر کارکن بچوں کو ان کے شہر واپس بھجوا دیا۔

کراچی اور کے پی کے سے آئے 7 کم عمر کارکن بچے کئی روز سے زمان پارک میں مقیم تھے۔

جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت کا اعلان

پولیس کے مطابق ان بچوں کے پاس گھروں کو واپس جانے کے لیے کرائے نہیں تھے، بچوں کو کھانا کھلانے کے بعد کرایہ دے کر ان کے گھروں کو بھجوایا جا رہا ہے۔

پولیس نے کہا کہ واپس بھجوائے گئے 5 بچوں کا تعلق کراچی اور 2 کا تعلق کے پی کے سے ہے۔