کراچی میں شارع فیصل پر 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو عینی شاہدین کے بیان عدالت کے سامنے ریکارڈ ہو گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں 9 مئی کو شارع فیصل پر ہونے والے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
گواہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو مشتعل افراد شارع فیصل پر آگئےتھے، انہوں نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، آگ لگا کر توڑ پھوڑ کی۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شارع فیصل پر رینجرز چوکی کو آگ لگائی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق گواہان نے رینجرز چوکی جلانے والے باپ بیٹے کو شناخت بھی کیا ہے۔
دوسری جانب 9 مئی کو شارع فیصل پر رینجرز چوکی جلانے والے باپ بیٹا کو عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت نے عبد الحمید اور اس کے بیٹے کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور کیس کے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کر لیا۔

