Lahore High Court

عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو کل تک مہلت

لاہور ہائیکورٹ نے اینکر عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو کل تک مہلت کردی۔

ہائی کورٹ میں عمران ریاض کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

آئی جی پنجاب نے بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بازیابی کمیٹی میں حساس اداروں کے افراد کو شامل کیا ہے ، کمیٹی کا اجلاس ہوا اور پچاس سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی، وزرات داخلہ اور وزارت دفاع سے رابطہ کیا گیا، جیو فینسنگ سمیت دیگر جدید طریقوں سے کاوشیں کررہے ہیں۔

عدالت نے عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو کل تک مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ کل دس بجے عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔