پشاور: پولیس نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کے مرکزی گیٹ کو توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے 9ہزار روپے میں فروخت کر دیا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ بھی کباڑ کی دکان سے برآمد کرلیا ہے۔
ملزم محمد عمر نے گیٹ توڑنے کے بعد علاقہ ہشنگری میں کباڑ کی دکان میں 9 ہزار روپے میں گیٹ فروخت کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے مرکزی دروازے پر دھاوا بولنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

