PTI Flag

کراچی سے فردوس شمیم نقوی اوراسلام آباد سے سینیٹر سیف اللہ گرفتار

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سینیٹر سیف اللہ خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

رہنما پی ٹی آئی اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ پہلوان گوٹھ کے علاقے سے ریلی نکال رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کے خلاف مختلف تھانوں میں حالیہ احتجاج کے بعد کئی مقدمات درج ہوئے۔دریں اثنا ذرائع کے مطابق کراچی میں نرسری کے مقام پرواقع انصاف ہاؤس کے قریب احتجاج کرنے والی خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس نے سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔