عائشہ منزل کے قریب اے ٹی ایم بوتھ میں میاں بیوی کو لوٹ لیا گیا

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب اے ٹی ایم میں میاں بیوی کو لوٹ لیا گیا ہے۔

ڈاکو نے شوہر سے رقم چھیننے کے بعد خاتون سےچوڑیاں بھی اتروائیں۔

اے ٹی ایم میں موجود ڈاکو نے میاں بیوی کو زمین پر بٹھایا۔ دونوں بے بسی کے عالم میں رقم اور زیور ڈاکوؤں کو دیتے رہے۔

ملزم لوٹ مار کرکے بآسانی فرار ہوگیا، ویڈیو میں ملزم کا چہرہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عزیزآباد تھانے میں واقعہ کی درخواست موصول ہوئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔