لاہورمیں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ڈیفنس میں سابق وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ، سابق وفاقی وزیر غلام سرورخان سمیت دیگراہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ پرویزخٹک سے اظہار افسوس کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی لاہور پہنچے۔
پرویز خٹک کی اہلیہ طویل علالت کے بعد عید کے تیسرے روز انتقال کرگئی تھیں۔ مرحومہ کی تدفین ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں کی گئی۔

