Train Accident

ریلویز پولیس نے ٹرین سے گرنے والے مسافر کی جان بچا لی

لاہور: ریلویز پولیس نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین کے مسافر شہزاد احمد کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے اسٹیشن لودھراں پر جلد بازی سے کام لیتے ہوئے مسافر کا ٹرین سے اترتے وقت پاؤں پھسل گیا جس کی وجہ سے مسافر ٹرین کے نیچے آنے لگا۔

چوکی انچارج لودھراں اور کانسٹیبل کی بروقت امداد کی بدولت مسافر کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا گیا۔ پلیٹ فارم کے کنارے پر سر لگنے کی وجہ سے شدید چوٹ آئیں۔

ریلویز پولیس نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ریسکیو 1122 کو مدعو کر کے مکمل ٹریٹمنٹ کروایا گیا۔