عید کے تیسرے دن دریائے سندھ میں ڈوبنے والے سوجھنڈا گاﺅں کے 3 نوجوانوں کو تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا۔
اٹک کے نوجوان سوجھنڈا کے مقام پر دریا کنارے پکنک منانے آئے تھے، جن میں سے محمد تنویر کی عمر 17 سال، زاہد خان کی عمر 16سال اور محمد کاشف کی عمر 13 سال تھی۔
ایک نوجوان دریا کنارے وضو کرنے گیا کہ پاﺅں پھسلنے سے پانی میں جا گرا، بڑے بھائی کو بچانے کے لیے 2 نوجوانوں نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی۔
ڈوبنے والوں میں 2 سگے بھائی اور ان کا ایک کزن شامل ہے۔
ابتدائی طور پر ورثاء اور اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش کی۔

