Zaman Park Lahore

پی ٹی آئی کارکنوں کا ٹکٹ نہ ملنے پر زمان پارک میں مظاہرہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کےلیے ٹکٹ نہ ملنے پر زمان پارک میں مظاہرہ کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 110 اور پی پی 150 کے کارکنوں نے زمان پارک میں مظاہرہ کیا۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا، ہمارے امیدوار قیصر انور اعوان کو ٹکٹ نہ دینا ناانصافی ہے۔

ادھر فیصل آباد میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ زمان پارک لاہور کےلیے روانہ ہوگیا۔