Balochistan Assembly

سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ انتقال کرگئے

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر میر ظہور حسین کھوسہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میر ظہور خان کھوسہ کی میت کراچی سے ان کے آبائی علاقے صحبت پور لائی جائے گی جبکہ تدفین میر حسن میں ہوگی۔

میر ظہور حسین کھوسہ کافی عرصہ سے پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔