قلات: بلوچستان میں واقع قلات ڈویژن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سردار اسد شاہوانی شدید زخمی اور ان کے تین محافظ جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سردار اسد خان شاہوانی قلات شیخڑی میں عید کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے آبائی قبرستان میں والد کے قبر پر فاتحہ پڑھنے گئے تو پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کردیا۔
حملے میں اب تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، سردار اسد شاہوانی کو تین گولیاں لگی ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
لیویز کے مطابق فائرنگ کے بعد شدید زخمی اسد شاہوانی کو پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے کوئٹہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

