صوبائی حکومت نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے.
وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنرزاور پولیس آفسران کو احکامات جاری کردئے۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءلانگو کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع کو روکنا ہے ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.
ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے,
جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے انہوں نے عوام سے التماس کی ہے کہ اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لیے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔

