Arrest

کراچی میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھینے کی واردات میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 16 اپریل کو ایئرپورٹ تھانے کی حدود سے ایک موٹر سائیکل چھینی تھی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

ملزمان کے قبضے سے ایک 30بور پستول اورچھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار ذیشان شفیق اور عبداللہ شامل ہیں، گرفتار پولیس اہلکار ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ میں تعینات ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔