مقررہ مدت میں مردم شماری کا عمل مکمل کرنے میں ناکامی کے بعد ادارہ شماریات نے مردم شماری کی تاریخ میں دوبارہ توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا 97 فیصد کام مکمل کرلیا گیا تاہم چندبڑے شہروں اوربلوچستان میں مردم شماری کا 3 فیصد کام رہتا ہے۔
چیف شماریات نعیم الظفر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 99 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، سندھ میں مردم شماری کا 98 فیصد کام مکمل کرلیا گیا جبکہ بلوچستان میں 82 فیصد کام مکمل ہے۔
نعیم الظفر نے کہا کہ آزاد کشمیراورخیبرپختونخوامیں 100 فیصد کام مکمل کرلیاگیا جبکہ مجموعی طور پر 156 اضلاع میں 131 اضلاع میں 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ 4 اپریل کو بھی ادارہ شماریات نے مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی تھی۔

