جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مدینہ منورہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے شہر پر حملے کی جسارت سفاکیت کی انتہا ہے، مدینہ منورہ پر حملہ کسی ایک شہر پر نہیں بلکہ عالم اسلام کے دل اور مسلمانوں کے عقیدے پر حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ میں خودکش حملے کی افواہیں، سعودی عرب نے تردید کردی
اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں اور امت مسلمہ کو تمام مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہوکر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب کی عوام، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ حملہ صرف سعودی عرب کے شہر یا ملک پر نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کے مقدس شہر کی حرمت اور تحفظ کے لیے اپنی جان، مال اور اولاد کی قربانی کو باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔ مسلمان حکمران اگر حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مضبوط اور مؤثر اتحاد قائم نہیں کریں گے تو پھر کب کریں گے؟ موجودہ حالات اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت کو پہلے سے کہیں زیادہ اجاگر کر رہے ہیں۔
