سعودی عرب نے حوثیوں کیخلاف جوابی کارروائی شروع کردی

یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم ان حملوں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

یمنی حوثیوں سے منسلک ٹی وی کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ مارب، الجوف اور تعز میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبہ الجوف کے ضلع خب والشعف میں 5، مارب کے علاقے صرواح میں 10 جبکہ تعز کے علاقے البرح میں 5 فضائی حملے کیے گئے۔ اس کے علاوہ صعدہ کے سرحدی ضلع غمر میں بھی بمباری کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے تاحال حوثیوں کے خلاف ان حملوں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔