صدر آصف علی زرداری کی برطانیہ سے پاکستان واپسی مؤخر ہو گئی ہے، جبکہ ان کی روانگی کا نیا شیڈول کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج پاکستان روانہ نہیں ہوں گے۔ تاہم ان کی واپسی کی نئی تاریخ اور وقت سے متعلق باضابطہ اعلان کل متوقع ہے۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنا فرانس کا دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔ شیڈول کے مطابق انہیں دو روزہ دورے پر فرانس جانا تھا، تاہم پروگرام میں تبدیلی کے بعد اب وہ برطانیہ سے براہِ راست پاکستان واپس آئیں گے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی لندن میں صدر پاکستان سے اہم ملاقات کی۔
