حوثیوں کے سرحد پار حملے، سعودی اتحاد کا سخت جوابی کارروائی کا اعلان

یمن کی حوثی جماعت انصار اللہ کے سعودی عرب میں حملوں کے نتیجے میں 73 افراد زخمی ہوگئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

سعودی اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں نے سعودی شہروں ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے، جن کے دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر انصار اللہ کے حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان البیضا اور الجوف صوبوں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

دوسری جانب یمنی فورسز نے حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعاء کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یمنی نائب وزیر دفاع میجر جنرل سمیر الصبری کے مطابق اس مقصد کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔