راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، کئی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
صادق آباد اور ڈھوک الہٰی بخش میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ مری روڈ، راول روڈ اور ڈھوک کھبہ سمیت مختلف شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہوگیا۔ نکاسی آب نہ ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا رہا۔
بارش رکنے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر 16 فٹ ریکارڈ کی گئی۔
