سندھ،تعلیمی بورڈز میں عالمی معیار کا امتحانی نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

کراچی:سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کا امتحانی نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو سے اے ڈی بی نمائندوں نے ملاقات کی جس کے دوران ای مارکنگ،ڈیجیٹلائزیشن اور استعداد کار بڑھانے پر غور کیا گیا۔

وزیر جامعات نے کہا کہ روایتی امتحانی طریقہ کار کے بجائے ای مارکنگ متعارف کرائی جارہی ہے،منصوبے کی منظوری کے لیے تجاویز سندھ کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ماہرین عملے کو خصوصی تربیت فراہم کریں گے، منصوبے کے تحت اسکینرز، کٹنگ مشینیں، سرورز اور جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کو منصوبے کا فوکل پرسن نامزد کردیا گیا۔