ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی عوامی سطح پر دعائیہ اور الوداعی تقریبات کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا جبکہ انھیں 9 جولائی کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہید رہبرِ انقلاب اور ان کے بعض اہلِ خانہ کی یاد میں عوامی تعزیتی اور الوداعی تقریبات کا آغاز 4 جولائی سے تہران کے امام خمینی مصلیٰ سے ہوگا۔
6 جولائی کو دارالحکومت تہران میں رہبر معظم کا جنازہ جلوس کی صورت میں لایا جائے گا جبکہ 7 جولائی کو مقدس شہر قُم میں بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
بعد ازاں میت کو مختلف مقامات پر آخری دیدار کے بعد 9 جولائی کو مشہد میں امام رضاؑ کے روضے کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای فروری کے آخری روز ایران پر ہونے والے اسرائیلی اور امریکی مشترکہ حملے میں عسکری قیادت اور اپنے رفقا سمیت مارے گئے تھے۔

