لندن:فلپائن کے جنوبی حصے میں7.8 شدت کے زلز لے کے باعث32افرادہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے۔
جزیرہ مندانائو کے قریب 7.8 شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7:40 بجے کے قریب آیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گرگئیں۔خبرایجنسی کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد32 ہوگئی ہے اور100 سے زائد زخمی ہیں۔
فلپائنی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں سے10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔زلزلے کی گہرائی تقریباً 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جس کے باعث جھٹکوں کی شدت سطح زمین پر زیادہ محسوس کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ شہری خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں سے باہر نکل آئے۔
کئی علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بعض ڈھانچوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔فلپائن کے قریب سمندر میں آنے والے طاقتور زلزلے کے بعد ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جو کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی۔

