تحریک انصاف کا (ن) لیگ کو میڈیا پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو میڈیا پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا اوراس حوالے سے عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاک شوز میں سابق حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی سے متعلق اہم مزید پڑھیں

پاکستان کا کابل میں دہشت گردانہ حملے پر اظہار افسوس

اسلام آباد: پاکستان نے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ایک بیان میں اتوار کو ہونے والے کابل حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار مزید پڑھیں

عاطف میاں کو ہٹانے پراقتصادی کونسل کے ایک اوررکن کا استعفیٰ کا اعلان

لندن: عاطف میاں کی برطرفی پر اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن عمران رسول نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں عمران رسول نے کہا کہ بھاری دل سے استعفی دے رہا ہوں مزید پڑھیں

شکارپور میں ایمبولنس پر فائرنگ چارہلاک

شکارپور: شکار پور میں رشتے کے معاملے پر حملے میں ایک شخص قتل 2 زخمی ہو گئے جب کہ ایمبولنس پرجوابی حملے میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ضلع جیکب آباد کے محمد پور تھانے کی حدود گاؤں متارو جکھرانی میں گزشتہ روز جکھرانی برادری کے مزید پڑھیں

عاطف میاں کو نکالنے پر عاصم خواجہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی

اسلام آباد: وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کو نکالنے پر عاصم خواجہ مستعفی ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عاصم اعجاز خواجہ نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) سے استعفیٰ دے دیا ہے اور یہ فیصلہ میرے لیے تکلیف دہ ہے۔ عاصم اعجاز خواجہ مزید پڑھیں

پاک چین وزرائے خارجہ مذاکرات، باہمی امور پر بات چیت

اسلام آباد: دفتر خارجہ میں پاک چین وزرائے خارجہ مذاکرات ہوئے ہیں جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی دیگر اہم چینی حکام کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ مذاکرات مزید پڑھیں

پسند کی شادی کرنے پرباپ کےہاتھوں بیٹی،داماد قتل

حافظ آباد: پنڈی بھٹیاں میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کردیا۔ حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں نسووال میں گلزارنامی شخص کی بیٹی ثنا پٹھانی نے 4 برس قبل گھرسے بھاگ کر پسند کی شادی کرلی تھی۔ گلزار چاربرس بعد رات کی تاریکی مزید پڑھیں

وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اورسلیمان آج صبح قومی ایئرلائن کی پروازپی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ قاسم اورسلیمان اپنے والد سے ملنے آئے ہیں، دونوں اپنے والد کے ساتھ بنی گالہ میں 4 روز قیام مزید پڑھیں

وزیر اعظم کی بیرون ملک پاکستانیوں‌سے ڈیم کے لیے فنڈ کی اپیل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپ میں مقیم ہر پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں۔ قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں سے مزید پڑھیں

عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: عاطف میاں کو حکومت کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹا دیاگیا ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا کہ عاطف میاں سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی ممبرشپ واپس لے لی گئی ہے تاہم ان کی جگہ نئے رکن کی تعیناتی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ دوسری مزید پڑھیں