پاک بحریہ نے کھلے سمندرمیں پھنسے پرتگالی خاندان کو بچالیا

کراچی: انسداد بحری قذاقی مشن پرمامور پی این ایس عالمگیرنے کھلے سمندرمیں پھنسی پرتگالی سیلنگ بوٹ کو بچالیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد بحری قذاقی مشن پرمامورپاک بحریہ کے جہازپی این ایس عالمگیرنے صومالیہ سے تقریباً 180 ناٹیکل میل دورامدادی آپریشن کرتے ہوئے کھلے سمندرمیں پھنسی پرتگالی سیلنگ بوٹ میں موجود کئی افراد کوبچالیا۔ مزید پڑھیں

پاکستان میں پہلی بار مریض کو مکینکل ہارٹ لگانے کی تیاری مکمل

کراچی‌: پاکستان میں پہلی بار دل کے مریضوں کے علاج کے لیے منفرد اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے وہ مریض جن کے دل کے دائیں یا بائیں پٹھے ناکارہ ہوگئے ہوں نئی تکنیک کے ذریعے دل کے مریضوں کو مکینکل ہارٹ (دل) لگایا جائے گا، پاکستان کے ہیرو اور قومی ہاکی ٹیم کے مزید پڑھیں

ٹیکس نوٹس بھیجنے پر سندھ حکومت کا ایف بی آر کے خلاف آپریشن

کراچی: ٹیکس بلز بھیجنے پر سندھ حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ ایف بی آر کی جانب سے سندھ کے مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کے بلز بھیجنے پر حکومت سندھ اور ایف بی آر آمنے سامنے آگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مزید پڑھیں

کراچی میں گودام پر چھاپہ، گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد

کراچی: پولیس نے کورنگی کے ایک گودام پر چھاپے کے دوران گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا گروہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گدھے اور کتے کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کرتا ہے۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی سیکٹر سیون اے میں واقع ایک مزید پڑھیں

دو دریا فوڈ اسٹریٹ بند کرنے کا نوٹس جاری

کراچی‌: ساحل کی ٹھنڈی ہوائیں، مصالحہ کی مہکتی خوشبو اور شہر کی گرد و غبار اور آلودگی سے دور ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں واقع و دریا فوڈ اسٹریٹ بند ہونے والی ہے۔ اس ضمن میں ڈی ایچ اے انتظامیہ نے ہوٹل مالکان کو جون سے کاروبار بند کرنے کے نوٹس دے دئیے ہیں۔ مزید پڑھیں

کراچی؛ بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں اغوا و زیادتی کے قتل ہونے والی بچی رابعہ کے ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں اورنگی ٹاؤن کی 6 سالہ رابعہ کے قتل کے ملزمان کو پیش کیا گیا۔ تھانہ منگھوپیر پولیس نے عدالت سے رحیم اور فضل کے ریمانڈ مزید پڑھیں

کراچی کیلئے پی پی سرکار کا بڑا تحفہ؛ ’10‘ نئی بسیں چلادیں

کراچی: شہر قائد کو پی پی سرکار نے بڑا تحفہ دیتے ہوئے ’10‘ نئی بسیں چلادی ہیں۔ سندھ حکومت نے کراچی کو 10 سال بعد 10 بسوں کا تحفہ دے دیا جبکہ یہ بسیں بھی مستقل نہیں بلکہ آزمائشی بنیادوں پر پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چلیں گی۔ شہریوں نے ڈھائی کروڑ کی آبادی کے لئے مزید پڑھیں

شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

کراچی: شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا جب کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نہ نظر آنے مزید پڑھیں

نیپرا کا کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کا اعلان

اسلام آباد: نیپرا نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دارادارے کے-الیکٹرک کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ نیپرا نے شدید گرمی میں بجلی کی عدم مزید پڑھیں

کے الیکٹرک کا رمضان المبارک کے دوران کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا عندیہ

کراچی: کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر ذرائع ابلاغ سعدیہ دادا کا کہنا ہے کہ شارٹ فال دو گنا ہونے کے باعث رمضان المبارک اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے دوران بجلی کا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر ذرائع ابلاغ سعدیہ دادا کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں