مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے کے صدر منتخب

کراچی: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دینی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل( ایم ایم اے) کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ کراچی میں متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان مزید پڑھیں

کراچی بندرگاہ پر دو مال بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے

کراچی: کراچی بندرگاہ پر مال بردار جہاز بے قابو ہوکر ٹرمینل پر کھڑے دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے کئی کنٹرینرز سمندر میں گرگئے۔ کراچی بندرگاہ پر ایک مال بردار جہاز لنگر انداز تھا، اس دوران دوسرا جہاز قریب سے گزرتے ہوئے ٹرمینل پر کھڑے جہاز سے ٹکرا گیا، دونوں بڑے جہاز مزید پڑھیں

کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار

نیویارک: سنگاپور مسلسل پانچویں بار دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے جب کہ سستے ترین شہروں میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔ رہائش اور ضروریات زندگی کے بڑھتے اخراجات کے باوجود جنوبی ایشیائی ممالک کے شہر دنیا کے دیگر ممالک کے شہروں سے اب بھی سستے مزید پڑھیں

کراچی میں لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی: لڑکیوں کو ورغلا کر فارم ہاؤس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ گرفتار ملزمان دانیال احمد، آفاق احمد، اسد نیازی اور غفران مرزا کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تو تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل مزید پڑھیں

کراچی میں دودھ فروشوں کی ہڑتال کے باعث دکانیں بند، شہری پریشان

کراچی: شہر قائد میں دودھ کی قیمت کے مسئلے پر دکانداروں نے ہڑتال کردی جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی میں خوردہ دودھ فروش دکانداروں اور ہول سیلرز کے درمیان قیمت کے تنازع کے بعد ریٹیلرز نے ہڑتال کرتے ہوئے دکانیں بند کردیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بھینسوں مزید پڑھیں

بلاول کا عمران خان کوایک بارپھر کراچی آکرالیکشن لڑنے کا چیلنج

کراچی: پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو کراچی آکر الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ہم سب حساب لیں گے اور 2018 کے انتخابات میں ہم ماضی کا تمام حساب مزید پڑھیں

لسبیلہ میں ٹرک اور بس میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق

کراچی:لسبیلہ میں بس اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آر سی ڈی شاہراہ کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک آپس میں ٹکرا گئے مزید پڑھیں

کراچی: سی ویو میں ٹریفک حادثہ، رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا بیٹا جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) سی ویو پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں گاڑی الٹنے کے باعث رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا اکلوتا جاں بحق جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا۔ تیز رفتاری نے ایک اور جان لے لی، سی ویو پر ٹریفک حادثے میں رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا مزید پڑھیں

ایگزیکٹ منی لانڈرنگ کیس؛ شعیب شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی: عدالت نے ایگزیٹ کے سربراہ شعیب شیخ کو منی لانڈرنگ کیس میں 3 مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی سارہ جونیجو نے ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے شعیب شیخ مزید پڑھیں

ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے چیف مزید پڑھیں