افغانستان میں امریکی فورسز کے اختیارات میں مزید اضافہ

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان میں تعینات امریکی فورسز کے اختیارات میں اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد امریکی فورسز مزید مؤثر طریقے سے طالبان کے خلاف کارروائی کرسکیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان میں امریکی فورسز کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے مزید پڑھیں

بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستانی خود مختاری کیخلاف ہے: چین

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے اور بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستانی خودمختاری کیخلاف ہے۔ چین نے اپنے ردعمل میں مزید کہا پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔ واضح رہے مزید پڑھیں

بغداد میں خودکش دھماکے؛ 25 افراد ہلاک

بغداد: عراقی دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 خودکش بم دھماکوں میں 7 فوجیوں سمیت 25 افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق جمعرات کی صبح بغداد کے مختلف علاقوں میں اس وقت یکے بعد دیگرے 2 خودکش کار بم دھماکے ہوئے جب لوگوں کی بڑی مزید پڑھیں

امریکی نوجوان مصنوعی دل کے سہارے ڈیڑھ سال زندہ رہا

مشی گن: امریکا میں 25 سالہ نوجوان کو مکمل دل منتقل کیا گیا لیکن اس سے قبل وہ تقریباً ڈیڑھ سال تک ایک ایسے مصنوعی قلب کے سہارے زندہ رہا جو اس کی پشت پر لگے بیگ میں رکھا تھا اور جسم میں خون منتقل کررہا تھا۔ امریکی ریاست مشی گن کے رہائشی اسٹین لارکن مزید پڑھیں

ہرات میں بھارت افغانستان دوستی ڈیم کا افتتاح

ہرات:افغان صدر اشرف غنی اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی افغانستان میں کئی لاکھ ڈالر سے تعمیر ہونے والے ڈیم کا افتتاح کردیا جو کہ جنگ کے شکار ملک افغانستان میں توانائی اور آبپاشی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں افغان ہند دوستی ڈیم مزید پڑھیں

یورپ میں غیرمعمولی بارشیں اورسیلاب سے 15افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

پیرس: وسطی یورپ کے کئی ممالک میں غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور مختلف واقعت کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فرانس، جرمنی اوریوکرین سمیت یورپ کے کئی ممالک غیرمتوقع بارشوں اور اس کے مزید پڑھیں

پاکستان سے ایف سولہ طیاروں کا معاہدہ قابل عمل نہیں رہا، امریکا

واشنگٹن:امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے ایف سولہ طیاروں کا معاہدہ قابل عمل نہیں رہا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے کیپیٹل ہل کے اجلاس کو بتایا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا سودا اب قابل عمل نہیں رہا۔اجلاس کے دیگر شرکا نے امریکی حکومت پر زور مزید پڑھیں

نریندر مودی کل افغانستان کا دورہ کریں گے

نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی (آج )ہفتہ کو افغانستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر اشرف غنی سے ملاقات اور افغان بھارت دوستی (سلمہ )ڈیم کا افتتاح بھی کریں گے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریند ر مودی ہفتہ کو مزید پڑھیں

گجرات فسادات کا فیصلہ، 24 افراد مسلمانوں کے قتل کے مجرم قرار

احمد آباد: گجرات فسادات مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے معصوم مسلمان شہریوں کے قتل میں ملوث 66 میں سے 24 افراد کو قتل کا مجرم قرار دے دیا جب کہ دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات فسادات کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے مختصر فیصلے میں مزید پڑھیں

سعودی عرب:رمضان کا چاند اتوار کو نظرآنے کا امکان

ریاض: ماہرین فلکیات نے سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں یکم رمضان پیر سے ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے عرب ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ سائنسدان اپنے علم اور جدید تیکنک کے تحت چاند کی رویت کے حوالے سے اندازہ لگاتے ہیں اور ہمارے مزید پڑھیں