سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا

ریاض: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید قرباں 12 ستمبر بروز پیر ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید قرباں 12 ستمبر بروز پیر ہوگی۔

ڈاکٹر ذاکرنائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ سینٹر کو لائسنس دینے والے 4 افسران معطل

ممبئی: بھارتی وزارت داخلہ نے ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ سینٹر (آئی آر سی) کو فارن کنٹریبیوشن ایکٹ (ایف سی آر اے) لائسنس جاری کرنے پر 4 افسران کو معطل کردیا۔ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کافی عرصے سے بھارتی انتہا پسندوں کے عتاب کا شکار ہیں اور اب ان کے بین الاقوامی مزید پڑھیں

بھارت اورامریکا کے درمیان فوجی تنصیبات استعمال کرنے کا معاہدہ

واشنگٹن: بھارت اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون کامعاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے فوجی، فضائی اور بحری اڈے استعمال کرسکیں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور امریکی ہم منصب ایشٹن کارٹر کے درمیان ’لاجسٹکس ایکس چینج‘ سے متعلق یادداشت مزید پڑھیں

عراق میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا،18افراد ہلاک

بغداد / لندن / واشنگٹن: (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی شہر کربلا کے نواحی علاقے عین التمر میں خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کربلا شہر کے علاقے عین التمر میں 5 خودکش بمبار بارودی جیکٹوں، گرینیڈ اور رائفلوں سے لیس ہو کر ایک شادی کی تقریب میں مزید پڑھیں

یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 ارکان ہلاک

عدن: یمن کے جنوبی علاقے اتک میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے یمن کے صوبہ شبوا کے جنوبی علاقے اتک میں گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں القاعدہ کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے۔امریکی حکام کا کہنا ہے مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیرمیں دوبارہ کرفیو نافذ

سری نگر: چند گھنٹے کی نرمی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے آزادی کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی حکام کی جانب سے 52 روز مزید پڑھیں

بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر چین بھی میدان میں آگیا

بیجنگ: بلوچستان میں بھارتی مداخلت بند نہ ہونے کی صورت میں چین نے بھی میدان میں آنے کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔ چین کے اہم ترین تھنک ٹینک چائنا اسٹیٹیوٹ آف کنٹمپریری انٹرنیشنل ریلیشن (سی آئی سی آئی آر) سے خطاب کرتے کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشین اینڈ اوشینین مزید پڑھیں

یمن :سرکاری فوج کے کیمپ پرخودکش حملہ

عدن: یمن میں سرکاری فوج کے تربیتی کیمپ پر خود کش حملے میں 60 اہلکار ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو فوجی کیمپ سے ٹکرا دیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ مزید پڑھیں

ایران نے ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کیلئے جدید میزائل نصب کر دیئے

تہران: ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات کی حفاطت کے لئے دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے روسی ساختہ میزائل نصب کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران نے وسطی ایران میں واقع اپنے ایٹمی پلانٹ ’’فوردو مرکز‘‘ کی حفاظت کے لئے حال ہی میں روس سے خریدے گئے دور تک مار مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں 50 ویں روز بھی کرفیو

سری نگر / دنئی دلی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نافذ کرفیو 50 ویں روز بھی نافذ ہے جب کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز کی جانب سے وادی میں مسلسل 50 ویں روز بھی کرفیو مزید پڑھیں