شام میں اسکول پر بمباری، 16 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

دمشق: شام کے صوبے ادلب میں روسی جنگی طیاروں کی اسکول پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 16 بچوں سمیت 20 شہری جاں بحق ہوگئے۔ شامی شہری دفاع ریسکیو سروس کے مطابق جیٹ طیاروں نے شمالی صوبے ادلب کے علاقے کفربتیخ میں واقع ایک اسکول کو بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یہ مزید پڑھیں

ملائیشیا میں ماں نے گاڑی کی جگہ بچے کو پارک کردیا

کوالالمپور: ملائیشیا میں ایک خاتون کار پارکنگ میں گاڑی کی جگہ اپنے بچے کو پارک کرکے چلی گئی۔ یہ عجیب و غریب منظر دارالحکومت کوالالمپور کے مصروف اور گنجان آبادی والے علاقے میں راہ گیروں کو دیکھنے کو ملا جسے دیکھ کر وہ دنگ رہ گئے۔ سڑک پر چلتے لوگوں نے دیکھا کہ ایک تین مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ، 4 بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے 4اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو فوجی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں جو جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ بھارتی فوج کا مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری ہے، تازہ واقعے میں قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں گولیاں مار کر 4 مزید پڑھیں

فیس بک کو ایک دن میں 6 ارب ڈالرز کا نقصان

کیلیفورنیا: فیس بک سے متعلق منفی خبروں کی وجہ سے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کو راتوں رات 6 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقی کمپنی کیمبرج اینالیکٹس کی جانب سے فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرانے کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے مزید پڑھیں

نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 50 افراد ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال میں بنگلا دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی مزید پڑھیں

سری لنکا میں مسلم کُش فسادات کے بعد سوشل میڈیا پرپابندی عائد

کولمبو: سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرپابندی عائد کردی گئی۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے طول و عرض میں مسلمانوں پر بدھ بھکشوؤں کے حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں حالات تاحال کشیدہ ہیں،بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلم مخالف کارروائیاں کرتے ہوئے مسلمانوں مزید پڑھیں

شام کے علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک

انقرہ: شام کے شمالی علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمالی علاقے عفرین میں کرد باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے، ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی مزید پڑھیں

عالمی برادری پاکستان کے ساتھ غیرجانبداری سے پیش آئے، چین

بیجنگ: چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ غیر جانبداری سے پیش آئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام گرے لسٹ مزید پڑھیں

طاہرہ رحمان امریکی تاریخ کی پہلی باحجاب خاتون اینکر بن گئیں

شکاگو: مسلمان خاتون طاہرہ رحمان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی باحجا ب ٹی وی نیوز اینکر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 27سالہ طاہرہ رحمان امریکی ٹی وی چینل’سی بی ایس ‘ میں حجاب کے ساتھ آن ایئر ہوئیں اور بطور نیوز اینکر خبریں پڑھ کراپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا۔طاہرہ رحمان نے نیوز مزید پڑھیں