کابل میں پولیس اسٹیشنوں پر خودکش حملے، 5 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں دو پولیس اسٹیشنوں پر خودکش حملوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں خودکش حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا،منظم منصوبہ بندی کے تحت دو مختلف پولیس اسٹیشنز پر پہلے خودکش حملہ آور وں نے خود کو اڑایا جس مزید پڑھیں

افغان فضائیہ کے مدرسے پر حملے میں 30 بچے جاں بحق ہوئے، اقوام متحدہ کی تصدیق

سان فرانسسكو: اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ ایک ماہ قبل افغان فضائیہ کی بمباری میں جاں بحق ہونے والے بچے ایک مدرسے کے طالب علم تھے اور حملے کے وقت مدرسے میں مذہبی تقریب جاری تھی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف مکمل ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے جب کہ احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فورسز کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران ایک یونیورسٹی پروفیسر سمیت 14 نوجوانوں کی قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت مزید پڑھیں

سعودی عرب؛ نوکریاں خطرے میں، 8 لاکھ 11 ہزار ملازمین ملک چھوڑ گئے

جدہ: سعودی عرب میں ملازمت کے حوالے سے خطرات پیدا ہونے کے پیشِ نظر تارکینِ وطن نے اپنی ملازمت کو خیر باد کہہ کر اور اپنی خدمات کے اختتام پر ملنے والے تمام مالی فوائد وصول کرکے اپنے آبائی ملک جانے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ اوراعداد و شمار کے مزید پڑھیں

بھارت میں موسلا دھار بارش اور مٹی کے طوفان سے 110 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاستوں راجستھان اور اتر پردیش میں گردو غبار کے طوفان اور تیز بارشوں کے باعث 110 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر آگرہ اور راجستھان کے تین اضلاع الور، بھرت پور اور دھول پور میں طوفانی بارشوں اور 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مزید پڑھیں

اسپین میں علیحدگی پسند جماعت تحلیل، 40 سال سے جاری خونی جنگ کا خاتمہ

میڈرڈ: اسپین میں باسک قوم کی علیحدگی پسند جماعت ایٹا نے اپنی 40 سالہ مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق باسک قوم کی نسل پرست جماعت ایٹا نے ایک خط میں اپنی مسلح جدوجہد کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خط اسپین کے ایک مزید پڑھیں

علی گڑھ یونیورسٹی سے قائد اعظم کی تصویر اتار دی گئی

اتر پردیش: بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے مطالبے کے چند گھنٹوں بعد ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آویزاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر غائب کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب 48 گھنٹے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ستیش مزید پڑھیں

مراکش نے باغیوں کی حمایت پر ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

رباط: مراکش نے باغیوں کی حمایت کرنے پر ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔ مراکش کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش نے علیحدگی پسند باغیوں کی حمایت پر ایران سے سفارتی تعلقات کو ختم کردیا ہے جب کہ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ کو مزید پڑھیں

حسین حقانی کی حوالگی کے مطالبے پر امریکا نے بھی پاکستان سے ایک مجرم مانگ لیا

اسلام آباد: میمو گیٹ میں مفرور ملزم حسین حقانی کی حوالگی کے مطالبے پر امریکا نے بھی پاکستان سے ایک مجرم مانگ لیا۔ سپریم کورٹ میں میمو گیٹ کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں ہوئے؟۔ ڈی جی ایف آئی مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید، 950 سے زائد زخمی

غزہ میں احتجاج کے دوران صہیونی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور 950 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کو احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال سے منع کیا گیا تھا لیکن مزید پڑھیں