کراچی: سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی گئی

کراچی:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی، ساتھی جج کے بیٹے عاقب شاہانی کو قتل کرنے پر سزائے موت دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کے خلاف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق سیشن جج کو حیدرآباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سکندر لاشاری پر سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے قتل کا الزام تھا، مقدمے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے، سیشن جج خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 میں قتل کیا گیا تھا۔