لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور: باغوں کے شہر میں لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش نے چار سو موسم کے رنگ نکھار دئیے۔ مال روڈ، کینال روڈ، گلبرگ ،علامہ اقبال ٹاؤن، ریلوے سٹیشن، کوئین میری روڈ، مغل پورہ، دھرم پورہ اور جوہر ٹاؤن سمیت دیگر کئی علاقوں بارش میں ہوئی۔

بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو اور دلکش بنا دیا۔ شہریوں نے موسم سہانا ہونے کے بعد آؤٹنگ کے پلان بنا لیے۔ کسی نے کھانے کا پلان بنایا تو کوئی تفریح کیلیے نکل آیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں بعض مقامات پر مزید بارش کا امکان بھی ہے۔

ادھر شملہ پہاڑی کے قریب واقع گلی میں آسمانی بجلی گرنے سے درخت، بجلی کے کھمبے اور تاریں اکھڑ گئیں اور دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔