بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ نے خود کو گولی مارلی

نیو دہلی: نائب سربراہ بھارتی فضائیہ شریش ببن دیو نے خود کو ٹانگ پر گولی مارلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے نائب سربراہ شریش ببن دیو نے حادثاتی طور پر خود کو ٹانگ میں گولی مارکر زخمی کرلیا، واقعہ کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ شریش ببن دیو نے جولائی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا، شریش ببن نے 1979 میں پائلٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا تھا۔