وزیراعظم آج راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی ریل کار کا افتتاح کرینگے

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان آج پاکستان ریلو ے کی دو نئی ٹرینوں راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی ریل کارکا افتتاح کریں گے، راولپنڈی ایکسپریس، لاہور اور راولپنڈی سٹیشن سے بیک وقت رات 8 بجے روانہ ہونگی، راولپنڈی ایکسپریس میں اکانومی، اے سی بزنس، اے سی پارلر اور اے سی سٹینڈرڈ کلاس موجود ہیں اور 685 لوگوں کے سفر کی گنجائش ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر 15 ستمبر سے لاہور جانے والی نئی ٹرین کے ٹکٹوں میں پہلے روز 50 فیصد رعایت دے دی جس کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ جاری ہے، اس سلسلے میں ریلوے حکام نے بتایا کہ راولپنڈی سے لاہور جانے والی نئی ٹرین راولپنڈی ایکسپریس کے ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت دے دی ہے، پہلے روزٹکٹ لوئر اے سی کا 340 روپے عام دنوں میں 680 روپے، بزنس 400 روپے عام دنوں میں 800 روپے ، پارلر 450 روپے اورعام دنوں میں 900 روپے، جبکہ اکانومی 190 روپے اور عام دنوں میں 380 روپے میں دیا جائے گا۔

یہ ٹرین 15 ستمبر کو مارگلہ سٹیشن سے رات 8 بجے رو انہ ہوگی جو رات 12 بجے لاہور پہنچے گی۔